پانڈیچیری6جون(آئی این ایس انڈیا)سینئرکانگریسی لیڈراورسابق مرکزی وزیروی نارائن سامی نے آج پانڈیچیری کے دسویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف اٹھالیا۔ساحل سمندر کے قریب گاندھی تدال میں لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے نارائن سامی اور پانچ دیگر وزراء کو عہدے اوررازداری کاحلف دلایا۔وزیراعلیٰ کے علاوہ اے نماشویم، مللادی کرشن راؤ، ایم اے ایچ ایف شاہجہاں، ایم کڈاسامی اورآر کملاکننن نے حلف برداری کی۔راؤنے تلگو اور دیگر لوگوں نے تمل میں حلف لیا۔اس سے پہلے پانڈیچیری کے چیف سکریٹری منوج پریڈا نے وزیراعلیٰ کے طورپر نارائن سامی کی تقرری کے سلسلے میں صدرپرنب مکھرجی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کوپڑھا۔حلف برداری کی تقریب میں کل ہند کانگریس کمیٹی(اے آئی سی سی)جنرل سکریٹری مکل واسنک، اے آئی سی سی سیکرٹری چننا ریڈی، ڈی ایم رہنما کے اسٹالن اورٹی این سی سی کے صدر ای وی کے ایس ایلانگوون شامل ہوئے۔